ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی
اسلام آباد (دنیا نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی جس کے بعد ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر 2026 تک اپنے ریٹرنز جمع کرا سکیں گے۔
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کی درخواست پر ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214A کے تحت ٹیکس ایئر 2026 کے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments