من پسند شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے من پسند بیوروکریٹس اور وزرا کو سول ایوارڈ دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اشبا کامران کی اپیل پر سماعت کرے گا۔درخواست میں صدر کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سول ایوارڈز معاشرے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دئیے جاتے ہیں، تاہم من پسند افراد کو ایوارڈ دینے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ من پسند شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کے لیے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments