پی ٹی آئی کا احتجاج نہ واک آئوٹ، قومی اسمبلی اجلاس پرسکو ن رہا

پی ٹی آئی کا احتجاج نہ واک آئوٹ، قومی اسمبلی اجلاس پرسکو ن رہا

اپوزیشن لیڈر ، پی ٹی آئی ارکان غیر حاضر ، اجلاس میں تاخیر کے باوجود ایجنڈا مکمل

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی معمول سے انتہائی کم حاضری اور عدم دلچسپی نمایاں رہی۔ اپوزیشن لیڈر سمیت پی ٹی آئی کے ارکان کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس میں شریک پارٹی ارکان بھی خاموش رہے ۔اجلاس پرسکون ماحول میں جاری رہا۔کوئی احتجاج یا واک آؤٹ نہیں ہوا، اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود وقفہ سوالات سمیت معمول کا ایجنڈا مکمل کر لیا گیا۔قومی ترانے کے بعد ارکان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کے بعد ایوان میں موجود پی ٹی آئی ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے ۔ وقفہ سوالات کے دوران ڈپٹی سپیکر کی توجہ حکومتی ارکان کی جانب ہونے پر پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا ‘‘جناب ڈپٹی سپیکر، ہماری جانب بھی متوجہ ہوں، ہم بھی پارٹی ہیں۔’’اس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ بھی پیپلز پارٹی میں آ جائیں۔ علی محمد خان نے برجستہ جواب دیا، ‘‘آپ عمران خان کو پیپلز پارٹی کا چیئرمین بنا دیں، ہم آ جائیں گے ۔’’ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...