سعودی ورک ویزا کے نام پر 16لاکھ روپے فراڈ کا ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے سعودی عرب کے ورک ویزے کے نام پر شہریوں سے 16 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں چکوال سے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید عابد علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو مقدمہ نمبر 646/2026 میں نامزد تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments