خضدار:زلزلے کے جھٹکے پتھر گرنے سے مزدورجاں بحق

خضدار:زلزلے کے جھٹکے پتھر گرنے سے مزدورجاں بحق

خضدار(نامہ نگار)بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، بیسار نال کے پہاڑ پر کام کے دوران پتھر گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

گزشتہ روز نال بیسار میں زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے پتھر مزدور کے اوپرآ گرا جس کی وجہ سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں علاقے نال میں 400 فٹ سے زائد گہری بورنگ میں گرنے والے بچے کی لاش ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئی ۔ نال کے مقامی ذرائع کے مطابق بورنگ کی گہرائی تقریباً 480 فٹ تھی، جس کے باعث خصوصی ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...