بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اسلام آباد(دنیا نیوز)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نئے نوٹم کے تحت بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں فضائی حدود کی بندش کی مدت میں توسیع سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔اس فیصلے کے تحت بھارتی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی مقررہ تاریخ اور وقت تک نافذ رہے گی۔خیال رہے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کیلئے بند ہے جس سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments