ECO اجلاس، اداروں میں قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے : اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس مجوزہ پروگرام ،انتظامات کا تفصیلی جائزہ
اسلام آباد (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق ای سی او وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کے مجوزہ پروگرام اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر اسحاق ڈار نے ای سی او کے لئے پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لئے بروقت تیاریاں اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments