زرافوں کے قریب بیٹھ کر چائے ،کافی پیئیں،لاہور سفاری پارک کا انوکھا منصوبہ،شہری منفرد تجربے کے منتظر

 زرافوں کے قریب بیٹھ کر چائے ،کافی  پیئیں،لاہور سفاری پارک کا انوکھا  منصوبہ،شہری منفرد تجربے کے منتظر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں پہلی بار لاہور سفاری پارک میں زرافہ کیفے قائم کیا گیا ہے ، جہاں شہری زرافوں کو اپنے ہاتھوں سے خوراک کھلانے کے ساتھ ان کے قریب بیٹھ کر چائے اور کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔۔۔

 جنگلی ماحول کے تھیم پر تیار کیا گیا یہ کیفے لاہور سفاری زو کے ری ویپنگ منصوبے کا حصہ ہے ،سفاری پارک کی انتظامیہ نے بتایا کہ زرافہ کیفے جلد عوام کے لیے کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے ،لاہور کے شہری عبدالرحمن نے بتایا کہ انہوں نے الیکٹرک وہیکل میں بیٹھ کر زرافہ زو کا نظارہ کیا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے افریقا کے کسی جنگل میں موجود ہوں،سفاری پارک میں اس وقت 10 زرافے موجود ہیں، جن میں دو نر اور آٹھ مادہ ہیں، یہ زرافے ستمبر 2025 میں جنوبی افریقا سے پاکستان لائے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...