سہ ملکی سیریز کیلئے سکیورٹی پر تعینات ڈولفن اہلکار سے گولی چل گئی فائرلگنے سے زخمی ،ہسپتال منتقل
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی میں سکیورٹی روٹ پر تعینات ڈولفن فورس کا اہلکار اپنی ہی رائفل سے گولی چلنے کے باعث زخمی ہوگیا۔۔۔
حکام کے مطابق اہلکار ڈبل روڈ سے فیض آباد تک سکیورٹی کے لیے پٹرولنگ ڈیوٹی پر تعینات تھا اس دوران رائفل زمین پر گر گئی، اہلکار نے ایس او پیز کے مطابق رائفل اٹھا کر میگزین الگ کیا، رائفل زمین پر گرنے کے باعث لوڈ ہوگئی اور گولی چیمبر تک پہنچ گئی تھی ، اہلکار نے چیمبر خالی ہونے کی جانچ کے لیے رائفل کا رخ زمین کی طرف کرکے ٹریگر دبایا تو اچانک گولی چل گئی، جو اس کے پاؤں میں جا لگی،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments