فضل الرحمن پر تنقیدکا مقصد نوکری پکی
جیکب آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر تنقید کرنے والے اپنے بیانات کے ذریعے نوکری پکی کر رہے ہیں۔
ان کے بقول قائد جمعیت کے سیاسی موقف سے مخالفین پریشان ہیں، جبکہ حکمران اپنی ناکامیوں کا ملبہ مولانا فضل الرحمن پر ڈال کر اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں۔جے یو آئی سندھ کے پریس سیکرٹری اے جی انصاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فضل الرحمن کے سیاسی مو قف اور سرگودھا میں ہونے والی کانفرنس سے مخالف قوتیں خوفزدہ ہیں، اسی لیے ان کے خلاف الزامات اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments