مہنگائی، پیاز ، ٹماٹر کی ڈبل سنچری، چائے کا کپ 100روپے کا
دال سبزی کیساتھ ایک وقت کا کھانا 250 سے کم نہیں، مٹر 400،بھنڈی200روپے کلو گاجر 200 ، لیموں 300 ، لہسن 500 ، ادرک 400، سندرخانی انگور 900 روپے کلو فروخت
اسلام آباد (سید قیصر شاہ)مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان نے سفید پوش اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ماہانہ اخراجات پورے کرنا مشکل بنا دیا ،بھاری یوٹیلیٹی بلز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ڈھابوں اور چھوٹے ہوٹلوں میں چائے کا کپ بھی 100 روپے میں فروخت ہو رہا جبکہ دال یا سبزی کے ساتھ ایک وقت کا کھانا 250 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔شہر میں مرغی کا گوشت 600 روپے ، بغیر ہڈی کا گائے کا گوشت 1800 روپے اور بکرے کا گوشت 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ اعلیٰ معیار کا آئل 650 روپے ، گھی 610 روپے ، درجہ اول کی چائے کی پتی 2300 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
پیاز 220 روپے ، آلو 56 ، ٹماٹر 200 ، ٹینڈے 240 ، مٹر 400 ، شملہ مرچ 300 ، بھنڈی 200 روپے ، گاجر 200 ، لیموں 300 ، پھول گوبھی 200 ، بند گوبھی 170 ، کدو 180 ، لہسن 500 اور ادرک 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ سیب 350 روپے ، امرود 300 ، جاپانی پھل 250 ، سندرخانی انگور 900 ، ٹافی انگور 600 اور انار 1000 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ دال چنا 350 روپے ، ماش 480 ، مونگ 360 ، چنے 340 ، مسور 350 ، لوبیا 500 ، بیسن 350 اور چاول 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سرخ مرچ کی قیمت 1000 روپے فی کلو ہے ۔ بسکٹ آف رول 50 روپے ، ڈبل روٹی 220 روپے ، شیور انڈے 260 روپے درجن اور صابن 160 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی 150 روپے فی کلو سے کم نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments