سانحہ پشاور :سکولوں کا معا ئنہ شروع ، کئی عمارتیں خستہ حال قرار

سانحہ پشاور :سکولوں کا معا ئنہ شروع ، کئی عمارتیں خستہ حال قرار

بونیر سکول کے 4،چارسدہ کے 3سرکاری سکولوں کے 15کلاس رومز خستہ حال لوئر دیر میں لڑکوں کے 3سرکاری سکولوں کی عمارتیں بھی ناقابل استعمال، محکمہ تعلیم

پشاور (دنیا نیوز)سانحہ پشاور دیر کالونی کے بعد خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے معائنے کا عمل شروع کر دیا گیا اس دوران کئی سکولوں کی عمارتیں خستہ حال پائی گئیں۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ بونیر کے بدال سرکاری سکول کے 6 میں سے 4 کلاس رومز جبکہ چارسدہ کے 3 سرکاری سکولوں کے 20 میں سے 15 کلاس رومز کو خستہ حال قرار دیا گیا ،اس کے علاوہ لوئر دیر میں لڑکوں کے 3 سرکاری سکولوں کی عمارتیں ناقابل استعمال ہیں، کرک کے بمی بانڈہ سرکاری سکول کے دونوں کلاس رومز ، لکی مروت کے 2 سرکاری سکولوں کے 5 میں سے 4 ، مردان کے 2 سکولوں کے 15 میں سے 4 ، ڈیرہ اسماعیل خان کے 2 سکولوں کے تمام 25 کلاس رومز اورہری پور کے لڑکیوں کے 3 سکولوں کی عمارتیں مکمل خستہ حال قرار دے دی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کا ڈیٹا سوشل میڈیا ویڈیوز سے جمع کیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں سے خستہ حال سکولوں کی ویڈیوز شیئر کرنے کی اپیل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...