پشاور سکول سانحہ، ایف آئی آر میں نامزد افراد کی تعداد 4ہوگئی
سکول مالک و پارٹنر گھر چھو ڑ کر فرار ،نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جا ری
پشاور (آئی این پی)پشاور سکول سانحے کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں نامزد افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ سکول مالک کیساتھ مزید چار افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفتیشی ٹیم کے مطابق نامزد ملزمان سکول مالک کے پارٹنر تھے ۔ ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔ چاروں ملزمان کی گرفتاری اور بیانات لینے کے بعد کیس آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ دیر کالونی سکول سانحے میں ٹیچرز سمیت 35 بچے جاں بحق ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments