این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹرز جدید بنانے کلاؤڈ سروسز بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے بنیادی اور ہنگامی ڈیٹا سینٹرز کو جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے اور کلاؤڈ سروسز کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت اسلام آباد میں واقع این ٹی سی کے پرائمری ڈیٹا سینٹر اور لاہور میں قائم ڈیزاسٹر ریکوری ڈیٹا سینٹر کے لیے ‘ٹیر تھری ڈیزائن’ (TCDD) اور ‘کنسٹرکٹیڈ فیسلٹی’ (TCCF) سرٹیفکیٹس حاصل کیے جائیں گے ، تاکہ ادارے کے بنیادی انفراسٹرکچر کی پائیداری اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔منصوبے کا ایک جزو ‘انفراسٹرکچر ایز ا سروس’ (IaaS) کی فراہمی ہے ، جس کے ذریعے این ٹی سی کے ڈیٹا سینٹرز کی صلاحیتوں اور مواصلاتی نظام کو جدید بنایا جائے گا۔ این ٹی سی اس منصوبے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گا۔دستاویزات کے مطابق ڈیٹا سینٹرز کی سرٹیفکیشن کے لیے تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر جبکہ انفراسٹرکچر ایز ا سروس منصوبے کے لیے 4 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ کمپنیوں کا انتخاب تکنیکی اور مالیاتی تجاویز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments