وزیراعظم اپنا گھر قرض پروگرام:ضروری کاغذات کی تعداد مزید کم

وزیراعظم اپنا گھر قرض پروگرام:ضروری کاغذات کی تعداد مزید کم

ٹرانسفر،قبضے ،رہن رکھنے کی اجازت کا خط، سائٹ کا نقشہ اوراندراجِ رہن درکار دستاویزات کی تعداد کم کرنے کا مقصد قرض کا طریقہ آسان بناناہے ،وزارتِ ہاؤسنگ

 اسلام آباد (اے پی پی)وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے لیے بینکوں میں جمع کرائے جانے والے جائیداد کے کاغذات کی تعداد کم کرکے پانچ کر دی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بینکوں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزارت کے حکام کے مطابق پروگرام کے تحت پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا  ہے ۔ ہاؤسنگ فنانس کے لیے درکار پانچ دستاویزات میں ٹرانسفر اور قبضے کا خط، سائٹ کا نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں۔وزارت کے مطابق دستاویزات کی تعداد کم  کرنے کا مقصد قرض کے حصول کا طریقہ آسان بنانا، غیر ضروری تقاضے ختم کرنا اور گھر بنانے کے لیے مالی سہولتوں تک رسائی بہتر بنانا ہے ۔ اس اقدام سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض لینے والوں کو سہولت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...