امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے ، وزارت اطلاعات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔۔۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی کہ شمالی امریکا کے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے ،ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments