وفاقی محکموں میں بلوچستان کوٹہ کی تفصیلات طلب
گریڈ 1 تا 15 کی منظور شدہ ، خالی اسامیوں کی تعداد فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں سے بلوچستان کے کوٹہ کی منظور شدہ اور خالی اسامیوں کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلوچستان کوٹہ کے تحت گریڈ 1 تا 15 کی اسامیوں کی مجموعی تعداد اور خالی اسامیوں کی تعداد کی تفصیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزارتوں، ڈویژنون اور محکموں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے وفاق کی ملازمت میں بلوچستان کے لئے چھ فیصد کوٹہ کے مطابق گریڈ 1 تا 15 کے کتنے ملازمین کام کر رہے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ کوٹہ کی منظور شدہ اسامیاں کی مجموعی تعداد اور خالی اسامیوں کی مجموعی تعداد ہر گریڈ کی تفصیل کے ساتھ بھجوائیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 تا 15 کی اسامیوں پر بلوچستان کوٹہ کے مطابق براہ راست بھرتی اور بذریعہ ترقی تقرری کی معلومات ہر گریڈ کی الگ الگ تفصیل کے ساتھ بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنو ں اور محکموں کو اکتوبر تک کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments