حکومت بیرسٹر سیف کی عمران سے ملاقات کراسکتی:نجم سیٹھی

حکومت بیرسٹر سیف کی عمران سے ملاقات کراسکتی:نجم سیٹھی

لانگ مارچ کیوں ناکام ہوا،تحریک انصاف نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی پی ٹی آئی کے اندرونی حالات اچھے نہیں:پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیوں ناکام ہوا، اس کی کیا وجوہات ہیں، پتا کرنا چاہئے ،ایسی کیا وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کو کامیابی نہیں مل رہی، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے لانگ مارچ کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی، پی ٹی آئی بیرسٹر سیف کو عمران خان سے ملاقات کیلئے نمائندہ نامز د کرتی ہے تو حکومت ملاقات کرادے گی کیونکہ تاثر ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے کلوز ہیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی  کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اجلاس میں کہا گیا کہ منصوبہ بندی نہیں تھی،رہنمائوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مختلف لوگ طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں،دوسرا یہ سوشل میڈیا پر ان کے سپورٹر ہیں، ایک دن کہتے ہیں فلاں صحیح ہے اوردوسرے دن اس کے خلاف ہوجاتے ہیں،پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف پھرمہم چلائی جارہی ہے ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی،سینیٹ ارکان کچھ نہیں کرپارہے اس لئے استعفیٰ دیں، اس وقت تحریک انصاف کے حالات اچھے نہیں، ان کے اندر بہت ہی زیادہ لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔

محمود اچکزئی کو عمران خان نے لگایا ہے تو بیرسٹر گوہر،سلما ن اکرم راجا کو بھی عمران خان نے لگایا ہے ، یہ پی ٹی آئی کے مسائل ہیں،یہ فیصلہ کریں انہوں نے کس کی بات سننی ہے ،جن افراد کو عمران خان نے نامزدکیا ہے پارٹی کو لیڈ کرنے کیلئے انہیں فری ہینڈٖ دیا جائے ، جولوگ باہر بیٹھے ہیں ان کو کوئی مسئلہ نہیں وہ چاہتے ہیں کہ کسی قسم کا کلیش آئے اور لاشیں ہوں، یہ پرابلم پی ٹی آئی کو پہلے دن سے ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر سیف بارے جس نے بھی تجویز دی ہے ،وہ یہی چاہتے ہیں کہ عمران خان سے کسی طریقے سے ملاقات ہوجائے کہ پتا چلے کہ عمران خان چاہتے کیا ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیرسٹر سیف کی عمران خان سے ملاقات ہوبھی جاتی ہے تو وہ باہر آکر عمران خان کی کوئی بات نہیں بتائیں گے ،وہ مفاہمت کی بات کریں گے اور عمران خان کو بھی سمجھانے کی بات کریں گے ، ملاقات کے بعد یہ باہر آکر جو بات کرتے ہیں اس پرعمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...