گورنرراج، ایمرجنسی کی اصل وجہ معدنی ذخائر پر قبضہ :سینیٹرکامران مرتضیٰ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینیٹر اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل معاملہ صوبے کے معدنی ذخائر اور وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کئی آئینی و قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے ، آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت کارروائی میں آئینی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی منظوری کے وقت اطمینان کی وجوہات تحریری طور پر سامنے آنی چاہئیں تھیں اور مواد بھی پیش ہونا چاہیے تھا، گورنر راج کے معاملے میں وزیراعظم کی سمری نہیں بلکہ گورنر کی رپورٹ بنیادی اہمیت رکھتی ہے جو غائب ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments