پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی:طارق فضل

 پختونخوا کی معدنیات عوام کی  ہیں اور رہیں گی:طارق فضل

اسلام آباد(دنیا نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور عوام کی ہی رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

 طارق فضل چودھری نے کہا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا خاتمہ اور متاثرہ اضلاع میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھی مزید تیزی آ رہی ہے ، ان علاقوں میں صوبائی حکومت کی عمل داری قائم کی جائے گی۔وفاقی وزیرپارلیمانی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے معاملے کو معدنیات سے جوڑنا قابل مذمت ہے ، وفاقی وزیر نے کہا محمود اچکزئی کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہے اور اپوزیشن کی اکثریت محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی، وہ پارلیمنٹ میں آ کر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔طارق فضل چودھری نے مولانا فضل الرحمان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کریں، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے اور حکومت بامقصد گفتگو کے لیے تیار ہے ۔ان کا کہنا مزید تھا کہ اپوزیشن اگر سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...