پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کریگی:اسد قیصر

پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کریگی:اسد قیصر

اے پی سی میں جو متفقہ فیصلہ ہوگا، اسی کے تحت آگے بڑھا جائے گا وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے بھرپور مزاحمت :سابق سپیکر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی،پختونخوا میں جو اقدامات وفاقی حکومت نے اٹھائے اس کے بعد مذاکرات ممکن نہیں ہیں ،اب جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اے پی سی میں جو متفقہ فیصلہ ہوگا، اسی کے  تحت آگے بڑھا جائے گا، پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے بھرپور مزاحمت ، یہ اپنا کیا خود بھگتیں گے ،پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا ہر فورم پر مقابلہ کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...