مزاحمتی سیاست نے پی ٹی آ ئی کو نقصان پہنچایا: شوکت یوسفزئی
کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،قیادت کا کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا قیادت پارٹی کو بند گلی سے نکالنے کیلئے آگے آ ئے ،سیکرٹری اطلاعات
پشاور(این این آئی)تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کے بعد سے کارکنوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے ، پارٹی لیڈرشپ کی طرف سے ابھی تک کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا ۔ اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہا پارٹی کارکن 11 اکتوبر کو بھی لائحہ عمل کا انتظار کرتے رہے ، جنہوں نے پلان دینا تھا وہ سامنے ہی نہیں آئے ، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا لانگ مارچ مؤخر کر کے مذاکرات کیے جائیں۔ مزاحمتی سیاست نے پارٹی کو نقصان پہنچایا اب عملی سیاست کی طرف آنا ہوگا، اداروں کے ساتھ کو ئی لڑائی نہیں ، یہ تاثر زائل کیا جائے ۔ ملک کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے فوجی اور پولیس جوان قابل فخر ہیں، پارٹی کی اولین ترجیح عمران خان کیلئے ریلیف ہونا چاہیے ، پارٹی کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے وہ تین سال سے جیل میں ہیں۔ پارٹی کو بند گلی سے نکالنے کے لئے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، عاطف خان اور علی محمد کو آگے آنا ہوگا۔ سہیل آفریدی، جنید اکبر اور بابر سلیم سواتی کو عدالت میں پیش کیا جا نا چاہئے ، یہ تینوں اس وقت کہاں ہیں کچھ پتا نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments