تھرپارکر میں غذائی قلت، 24گھنٹے کے دوران 6بچے دم توڑگئے

تھرپارکر میں غذائی قلت، 24گھنٹے کے دوران 6بچے دم توڑگئے

پبی جی تر، سوگی جی، میوو رند، جوڑوؤ، تھاریو ہالیپوتو، چیلہار کے دیہات سے تعلق ضلع میں خشک سالی شدت اختیار کرگئی، لوگوں کی مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی

تھرپارکر (نامہ نگار)تھر میں غذائی قلت، مختلف بیماریوں کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف دیہات کے 6 بچے دم توڑ گئے ، ان میں گاؤں پبی جی تر کے رہائشی ہریش کا بچہ، گاؤں سوگی جی تر کے رہائشی اشوک کا بچہ، گاؤں میوو رند کے رہائشی علی نواز کا بچہ، گاؤں جوڑوؤ کے رہائشی عبدالشکور کا بچہ، گاؤں تھاریو ہالیپوٹو کے رہائشی معشوق کا بچہ اور چیلہار کے رہائشی جھامن کا بچہ شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام 6 بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیر ِ علاج تھے ، جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ دوسری جانب ضلع میں خشک سالی کے باعث لوگوں کی اپنے مویشیوں کے ہمراہ بیراجی علاقوں کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ، پانی اور چارے کی شدید قلت کے باعث بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے ۔ تھر سٹیزن فورم سمیت تھر کی مختلف سماجی اور عوامی تنظیموں نے خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھرپارکر کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...