پروفیسر فوااد صدیقی ،طیب عباس ممبرسی پی ایس پی کونسل مقرر

 پروفیسر فوااد صدیقی ،طیب عباس ممبرسی پی ایس پی کونسل مقرر

تقرری مستعفی ہونیوالے ممبرپروفیسر سہیل صابر، محمود ایاز کی جگہ کی گئی

اسلام آباد (ایس ایم زمان)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)کونسل میں دو نئے ممبران کی تقرری کی گئی ہے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر میجر جنرل پرو فیسر سہیل صابر اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے استعفیٰ کے بعد یہ دو اسامیاں خالی ہو ئی تھیں،سی پی ایس پی کے قواعد و ضوابط کے تحت، کونسل اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ان خالی نشستوں پر بقیہ مدت کے لیے نئے اراکین کا تقرر کیا گیا ہے ۔میجر جنرل پروفیسر فواد احمد صدیقی کو میجر جنرل پروفیسر سہیل صابر کی جگہ جبکہ سینئر فیلو آف سرجری اور فاطمہ میموریل ہسپتال کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے پرنسپل ڈاکٹر طیب عباس کو پروفیسر محمود ایاز کی جگہ کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا، سیکرٹری سی پی ایس پی پروفیسر ارشاد وحید نے دونوں ممبران کی تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...