راجن پور میں مسافر بس کو حادثہ،10افراد جاں بحق ، 37زخمی

راجن پور میں مسافر بس کو حادثہ،10افراد جاں بحق ، 37زخمی

واقعہ زیر تعمیرانڈس ہائی وے پرپیش آیا ،بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر الٹ گئی،تمام زخمی افراد ہسپتالوں میں منتقل بس کراچی سے ڈی جی خان جارہی تھی، مرنیوالوں میں مریم بی بی ،ثروہ رشید ، رشید احمد ، آصف ودیگر شامل

راجن پور،لاہور(نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ نزد بنگلہ ہدایت کے قریب کراچی سے ڈی جی خان جانے والی عادل شاہ مسافر بس زیرتعمیر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی ،10فراد جاں بحق اور37 زخمی ہو گئے ۔راجن پور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اوران کے بہترین علاج کا حکم دیا اور حادثے کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی ہدایات جار ی کی۔ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا ،اسسٹنٹ کمشنر روجہان محمد اشرف صالح اور ریسکیو کے ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر محمد اسلم بھی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔

مرنیوالوں میں مریم بی بی دختر حماد احمد، عمر 25 سال سکنہ تونسہ وہوا،ثروہ رشید دختر رشید احمد عمر 4 سال سکنہ تونسہ شریف، رشید احمد ولد اللہ وسایا عمر 45 سال سکنہ تونسہ شریف، محمد آصف ولد نامعلوم عمر 35 سال سکنہ ملتان،محمد کاشف ولد منظور احمد عمر 30 سال سکنہ کوٹ چھٹہ،لال ناز زوجہ نامعلوم عمر 75 سال سکنہ ڈیرہ غازی خان،محمد رستم ولد خان محمد عمر 26 سال سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان،عبدالمنان ولد سونارا عمر 30 سال سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان،محمد طارق ولد اللہ بخش عمر 40 سال سکنہ بستی لکھی وہوااور شوکت ولد قادر بخش عمر 45 سال سکنہ تونسہ شریف شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق مجموعی طور پر 11 ایمبولینسز اور 2 ریسکیو وہیکلز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 زخمی مسافروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، 24 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے گزشتہ روز ملتان میں بھی تیز رفتار کار سڑک پر رکھے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...