ایس پی ایس سی انٹرویوز میں ناکام امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایس پی ایس سی انٹرویوز میں ناکام امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے انٹرویوز میں ناکام قرار دیئے گئے امیدواروں کی درخواست پر وکلا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست ضمیر احمد سمیت 28 امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، جن کا مؤقف ہے کہ انہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی، تاہم انہیں انٹرویوز میں ناکام قرار دے دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ جب معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں زیر سماعت ہے تو کمیشن نے انٹرویوز کیسے کرلیے ؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر وفاقی آئینی عدالت نے تحریری امتحان کے نتائج منسوخ کردیئے تو ان انٹرویوز کا کیا ہوگا؟ سندھ پبلک سروس کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج روک دیئے تھے ، تاہم وفاقی آئینی عدالت نے ہائی کورٹ کے احکامات معطل کردیئے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار وفاقی آئینی عدالت سے اپنی درخواست واپس لے لیں تو ہائی کورٹ فیصلہ کرلے گی۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ درخواست پر حکم امتناع جاری کرکے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...