قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کا اعلان
ا سکیموں پر اب قواعدکے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ کی کٹوتی لاگو ہوگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا۔ قومی بچت سکیمز پر قواعدکے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ کی کٹوتی لاگو ہوگی۔ قومی بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا گیا، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے 5 منافع 12 فیصد اور چھٹے منافع پر 12.8 فیصد سالانہ شرح مقرر کردیا گیا۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر 10 سال میں مجموعی منافع 215 فیصد تک پہنچ جائے گا، ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پرایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1,010روپے منافع ملے گا۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پرایک لاکھ روپے کے ماہانہ منافع کی شرح 1,080 روپے ، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر ایک لاکھ روپے کے ماہانہ منافع کی شرح 1,080 روپے مقرر کردیا گیا۔شہداء فیملی ویلفیئراکاؤنٹ پر ایک لاکھ روپے کے ماہانہ منافع کی شرح 1,080روپے ، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر3ماہ کیلئے 11.12فیصد مقرر ہوگیا۔6 ماہ کیلئے 11.50 فیصد اور ایک سال کیلئے 11.72 فیصد سالانہ منافع مقرر کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق قومی بچت کے عام سیونگ اکاؤنٹ پرسالانہ منافع کی شرح 10 فیصد برقرار جبکہ سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ پر ایک سال کیلئے 11.84 فیصد ہوگئی۔ 3 سال کیلئے 12.10 فیصد اور5سال کیلئے 12.12 فیصد منافع مقرر کردیا گیا۔ سروااسلامی سیونگ اکاؤنٹ پرمتوقع سالانہ منافع کی شرح 11.84 فیصد مقرر کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments