او جی ڈی سی ایل کی شفافیت جائزے میں پہلی پوزیشن

 او جی ڈی سی ایل کی شفافیت جائزے میں پہلی پوزیشن

کمپنی نے 92.71 فیصد سکور حاصل کیا ،تمام کمپنیوں کا اوسط سکور 66.73 فیصد رہ گئی کمپنی نے شفاف رپورٹنگ، احتساب،عوامی اعتماد کے فروغ میں نمایاں کارکردگی دکھائی

 اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت کے جائزے (TRAC 2026) میں ملک کی 104 بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ کمپنی نے  92.71 فیصد سکور حاصل کیا ،تمام کمپنیوں کا اوسط سکور 66.73 فیصد رہا۔رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی نے بدعنوانی کے خلاف اقدامات، تنظیمی شفافیت، ملکی مالیاتی رپورٹنگ، صنفی مساوات، عدم امتیاز اور معذور افراد کی شمولیت کے شعبوں میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے ۔ کمپنی نے سرکاری معاہدوں اور ٹینڈرز سے متعلق خریداری کے شعبے میں بھی مکمل سکور حاصل کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی۔جائزے میں کمپنیوں کی پالیسیوں، انتظامی ڈھانچوں، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی معلومات تک رسائی کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں او جی ڈی سی کے ضابطہ اخلاق کو اچھی عملی مثال قرار دیا گیا جو ملازمین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کی نشاندہی اور رپورٹنگ کے لیے محفوظ اور خفیہ ذرائع فراہم کرتا ہے ۔انسانی حقوق اور کارپوریٹ ذمہ داری کے شعبے میں کمپنی نے 81.25 فیصد جبکہ ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) معلومات کی فراہمی میں 75 فیصد سکور حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق 104 کمپنیوں کا اوسط سکور بدعنوانی کے خلاف اقدامات میں 53.41 فیصد، انسانی حقوق اور کارپوریٹ ذمہ داری میں 45.98 فیصد اور ESG معلومات کی فراہمی میں 47.84 فیصد رہا۔ او جی ڈی سی کی کامیابی شفاف رپورٹنگ، احتساب اور متعلقہ فریقوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...