دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

 دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

پہلے سے جاری مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابل استعمال رہیں گے

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق وزیراعظم  پاکستان کے وژن اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر اہم سنگ میل حاصل کر لیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ٹیم کی مسلسل محنت سے ای پاسپورٹ کا اجرا ممکن ہوا، جدید سکیورٹی خصوصیات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ای پاسپورٹ کا اجرا پاکستان کی پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پہلے سے جاری مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابل استعمال رہیں گے جبکہ نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔پاکستان کی پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے کے اس اقدام کو ‘‘ایک قوم، ایک پاسپورٹ، ایک پہچان’’ کے وژن کے تحت اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...