ڈیزل اگلے تین دن کیلئے 1روپیہ 91 پیسے مہنگا،پٹرول کے نرخ برقرار
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے اگلے تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتیں 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کے لیے ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments