حمزہ شہباز کی شہید میجر وجاہت وحید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات اوراظہار تعزیت
لاہور (اے پی پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شہید میجر وجاہت وحید کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ، بھائی، اہلیہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
جمعہ کو یہاں شہید میجر وجاہت وحید کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید میجر وجاہت وحید جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر اور ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، شہداء کے اہل خانہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments