قائم مقام صدر سے سعودی سفیر کی ملاقات ، مختلف امور پر گفتگو

 قائم مقام صدر سے سعودی سفیر کی ملاقات ، مختلف امور پر گفتگو

دو طرفہ تعلقات اخوت پر مبنی،پاکستان سعودیہ کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت کا حامی خطہ کی صورتحال تشویشناک، بہتری کیلئے سفارتکاری نا گزیر ، سعودی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایوانِ صدر میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی سے ملاقات کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ،دفاعی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام اور اخوت پر مبنی گہرے اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اظہار کیا اور خطے کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...