افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات:روس، ازبکستان فوجی مشقیں
دونوں ممالک کے جنگی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے :دی تاشقند ٹائمز
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ) افغانستان سے دراندازی اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر وسطی ایشیا میں سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے عسکری اقداماتمزید سخت کر دئیے گئے ۔ روس اور ازبکستان نے افغان سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔دی تاشقند ٹائمز کے مطابق 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے ، جنگی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر حال ہی میں خبردار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ تاجکستان اور ازبکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے بڑے تربیتی کیمپ موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments