پنجاب میں جلسوں سے حکومت کی چیخیں نکل رہیں:جے یوآئی

پنجاب میں جلسوں سے حکومت  کی چیخیں نکل رہیں:جے یوآئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جے یو آئی کے جلسوں سے حکومت اور ریاست کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

 ماضی میں جن پر جے یو آئی نے احسان کیا وہ احسان فراموش یہ حرکتیں کررہے ہیں، وزیراعظم ہماری وجہ سے عبوری وزیر اعظم بنے تھے اور مشکلات سے نکلے تھے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایک موقع پر احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی تھی، میں نے لاہور اور قرب وجوار کے جے یو آئی کے ساتھیوں کو جمع کیا۔ جلسہ کرنا ہمارا جمہوری و آئینی حق ہے ۔مسلم لیگی خود یہ کررہے ہیں یا پیچھے سے کوئی حساب کتاب ہے ،جتنا چیخو پراپیگنڈا کرو ہم حق بیان کرتے رہیں گے ۔ ہماری شوری ٰنے مولانا فضل الرحمن کی مکمل توثیق کی ہے ، سیاسی بونوں کے پراپیگنڈاسے مولانا فضل الرحمن کے قد کاٹھ میں کمی نہیں ہوگی ۔ مسلم لیگ کے سربراہ کی وجہ سے ماضی میں جنرل باجوہ سے تلخ کلامی ہوئی ۔ نواز شریف اگر گونگے بہرے رہیں گے تو مستقبل ان کے ساتھ نہیں ہوگا ۔ہماری تحریک کے دباؤ کے نتیجے میں عمران خان کو سیٹ سے اترنا پڑا ۔ ہماری ساری جہدوجہد کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اٹھایا ۔ وزیر اعظم اب بے اختیار اور بے بس ہے ،گورنر راج یا ایمرجنسی کو ہم مسترد کرتے ہیں ،یہ اقدامات غیر آئینی ہیں ۔ ہماری شوریٰ کی رائے ہے کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی پارلیمنٹ میں مشترکات پر ساتھ دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...