جی ٹین وکلا کمپلیکس 30روز میں مکمل کر کے وکلا کے حوالے کیا جائے :اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے جی ٹین وکلا کمپلیکس 30 روز میں مکمل کرکے وکلا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مقررہ مدت میں وکلاء کمپلیکس تعمیر نہ ہونے پر دائر توہین عدالت درخوا ست پر سماعت کے دوران اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین آصف عرفان و دیگر وکلاء اور ٹھیکیدار کے علاوہ دیگر عدالت پیش ہوئے ، متعلقہ ٹھیکدار کی جانب سے وکلاء کمپلیکس مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایاگیاکہ 98 فیصد کام مکمل ہو چکا باقی 30 روز میں مکمل ہو جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments