مزید 21زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم

 مزید 21زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور میں منعقدہ تقریب کے دوران مزید21زیارت گرو پ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم کردئیے جس کے بعد ملک میں مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز کی تعداد 282ہوگئی۔

تقریب میں نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے منتظمین اور نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے سکیورٹی کلیئرنس، سکیورٹی ڈیپازٹ اور دیگر لازمی دستاویزات کے تقاضے مکمل کرلیے تھے ۔ سردار محمد یوسف نے نئی رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق اور شام سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارات پر جانے والے پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ وزارت مذہبی امور اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلات، معاہدوں اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مربوط کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...