عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات ناگزیر:ایازصادق

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات ناگزیر:ایازصادق

مسئلہ جموں و کشمیریواین قراردادوں،عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چا ہئے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری :سپیکر قومی اسمبلی کا اقوام متحدہ، پولیو کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد(نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اقوام متحدہ کے عالمی دن پر کہا دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمہ، سفارت کاری، باہمی احترام اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ 1945ء میں اقوام متحدہ کا قیام عالمی برادری کے اس تاریخی عزم کا مظہر تھا جس کا مقصد تنازعات کی روک تھام، بین الاقوامی تعاون کا فروغ، انسانی وقار کا تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پُرامن اور منصفانہ دنیا کی تعمیر تھا۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی قانون کا احترام، ریاستوں کی خودمختاری، حقِ خودارادیت اور تنازعات کا پُرامن حل بین الاقوامی نظام کے بنیادی ستون ہونے چاہئیں، عالمی برادری کو انصاف اور حقِ خودارادیت کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مسئلہ جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا۔ دریںاثنا سردار ایاز صادق نے انسداد پولیو کے عالمی دن پر کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ، بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...