مودی حکومت کی ناکام پالیسیاں، منی پور میں نسلی خونریزی جاری

مودی حکومت کی ناکام پالیسیاں، منی پور میں نسلی خونریزی جاری

عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، شہری جنگلات میں پناہ لینے پر مجبور انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکامی پر مودی تنقید کی زد میں، کوکی تنظیم کا شٹ ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بھارتی ریا ست منی پور میں نسلی فسادات اور خونریزی کا سلسلہ تین سال بعد بھی جاری ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس سے قبل پُرتشدد جھڑپوں کے دوران 15مکانات نذرِ آتش، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ریاست میں خوف و ہراس کے باعث درجنوں شہری جنگلات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ مسلسل تشدد اور سکیورٹی انتظامات پر تحفظات کے پیش نظر کوکی تنظیم نے نیشنل ہائی وے 202 پر چار روزہ مکمل شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابقمودی حکومت کی سنگین غفلت اور ناکام پالیسیوں کے باعث منی پور میں نسلی فسادات تین سال بعد بھی بدستور پُرتشدد ہیں۔ بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ریاست میں نسلی کشیدگی اور انسانی حقوق کی صورت حال بدستور تشویش کا باعث ہے ۔ ناقدین کے مطابق مودی حکومت منی پور میں تشدد کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...