سنگجانی احتجاج کیس، سابق سپیکر اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظور

 سنگجانی احتجاج کیس، سابق سپیکر اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گرفتاری سے روک دیا ، نوٹس جاری ، سماعت 7نومبر تک ملتوی جوڈیشل مجسٹریٹ نے احتجاج کیس میں سر نڈر کرنے پر وارنٹ منسوخ کرد ئیے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقر نین نے پی ٹی آئی سنگجانی احتجاج کیس میں سابق سپیکر اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ، سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے جواب کیلئے نوٹس جاری کرد ئیے اور آئندہ سماعت7 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی عدالت نے اس اسے قبل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کر دی تھی۔ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت نے بھی پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سر نڈر کرنے پر سابق سپیکر اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرد ئیے ۔ سماعت کے دوران اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی ، سماعت کے دوران ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے ،ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث 342 کے بیانات بھی ریکارڈ نہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...