جڑواں شہروں اور مری میں بارش و ژالہ باری ،موسم سرد
ملکہ کوہسار میں ہیٹر کا استعمال شروع ، اسلام آباد میں آج بھی بادل برسیں گے
اسلام آباد،مری ( دنیا نیوز ، نما ئندہ دنیا ) گزشتہ شام اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی بارش جبکہ مری میں گرج چمک کیسا تھ بارش اور ژالہ باری ہو ئی جس سے ملکہ کوہسار اور جڑواں شہروں میں موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بھی اسلام آباد ، راولپنڈی مری، گلیاتاور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بار ش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ مری میں جمعہ کی شام ہونیوالی بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم یکدم سرد ہو گیا جس کے بعد سیاحوں اور مقامی شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments