دیامر بھاشا ڈیم کا ہائیڈرو مکینیکل کنٹریکٹ ایوارڈ

دیامر بھاشا ڈیم کا ہائیڈرو مکینیکل کنٹریکٹ ایوارڈ

133 ارب 18 کروڑ روپے کا معاہدہ پاور چائنا، آئیکان جوائنٹ وینچر کو دیدیا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا۔ 133 ارب 18 کروڑ روپے مالیت کا کنٹریکٹ پاور چائنا، آئیکان جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے ۔ واپڈا کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر عارف علی اور جوائنٹ وینچر کے مجاز نمائندے لنگ جیانکے نے معاہدے پر دستخط کئے ۔تقریب میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ  جنرل (ر) محمد سعید، ممبر فنانس، ممبر واٹر، ممبر پاور، دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاور چائنا انٹرنیشنل کے چیئرمین، جوائنٹ وینچر میں شامل کمپنیوں، کنسلٹنٹس اور واپڈا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ایچ ایم ون کنٹریکٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کے ہائیڈرو مکینیکل آلات اور ہائیڈرالک سٹیل سٹرکچرز شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت ڈیم پر پانی کا بہاؤ کنٹرول کرنے کیلئے گیٹس اور سٹیل سٹرکچرز کی تیاری، فراہمی اور تنصیب کی جائے گی۔ یہ آلات فلشنگ ٹنلز، پاور ان ٹیک اور ڈیم ان لٹ پر نصب کئے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...