گیس کنکشن پر عائد پابندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
کراچی(دنیا نیوز) سوئی گیس کمپنی نے ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث گھریلو کنکشنز کی فراہمی پر عائد پابندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ سے کمرشل تندور ہوٹل سمیت دیگر کنکشن بھی بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین ارجنٹ فیس جمع کرانے کے باوجود کنکشن سے محروم ہیں۔گیس کی دستیابی سے متعلق مشکلات کی ایک بڑی وجہ آر ایل این جی کی سپلائی میں تعطل بتائی جارہی ہے ، حکام کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے بعد ہی گیس کنکشنز کی فراہمی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments