لاہور : سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے جاسوس ڈرون ٹکرا گیا، خوف وہراس
نامعلوم ملزمان نے دہشت گردی کی نیت سے ڈرون بھیجا ،ہیڈ کوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی کی جا رہی تھی:پولیس سکیورٹی ٹیم نے سرویلنس ڈرون قبضے میں لے لیا ،کیمر ے اور بیٹری لائٹس فعال تھیں، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
لاہور (دنیا نیوز،آن لائن)لاہور میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دہشت گردی کی نیت سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی جانب ڈرون بھیجا، تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب 12 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جس سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا، سرویلنس ڈرون جلو موڑ کی طرف سے آیا۔حکام نے بتایا کہ جدید ساختہ سرویلنس ڈرون ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر گیا، ڈرون کی مدد سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی جاری تھی۔سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی ٹیم نے سرویلنس ڈرون قبضے میں لے لیا اور اس وقت ڈرون کے ساتھ منسلک کیمرے اور بیٹری کی لائٹس فعال تھیں، بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈرون کے معائنے کے بعد کلیئرنس دی، سب انسپکٹر صفدر عباس کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں واقعے کا مقدمہ درج کر ادیا گیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments