جمشید دستی کے خلاف پنجاب 6، اسلام آباد 4مقدمات درج

جمشید دستی کے خلاف پنجاب 6، اسلام آباد 4مقدمات درج

ضمانت میں 16نومبر تک توسیع، 3رکنی بینچ تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال سپریم کورٹ نے مال مقدمہ کی محفوظ منتقلی کا تسلسل ثابت نہ کرنے پر ملزم بری کر دیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کی ضمانت میں 16 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تین رکنی بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کا فیصلہ تین رکنی بینچ ہی سن سکتا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق جمشیددستی کے خلاف  پنجاب میں چھ، اسلام آباد میں چار مقدمات درج ہیں۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کوئی مقدمہ ریکارڈ پر نہیں۔ ادھر سپریم کورٹ نے استغاثہ کی جانب سے چرس کے نمونوں اور مال مقدمہ کی محفوظ تحویل و منتقلی کا تسلسل ثابت نہ کرنے پر ملزم گل محمد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...