سالک کا بیان سمجھ سے باہر کرپشن کا خاتمہ وفاق اورصوبے کی مشترکہ ذمہ داری:خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چودھری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عائد کیے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے۔
کہ ان کا بیان میری سیاسی سمجھ سے باہر ہے لیکن اگر یہ مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے تو سمجھ میں آتا ہے ۔ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ چودھری سالک میرے لیے بہت محترم ہیں لیکن ان کا پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ تمام مرکزی اور صوبائی سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments