یورپ میں گیس ذخائر ایک دہائی کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

یورپ میں گیس ذخائر ایک دہائی  کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں  قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

پیرس(اے پی پی) یورپ میں موسم سرماکے آغاز پر قدرتی گیس کے ذخائر 2013کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ، جس سے عالمی منڈی میں فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کم ذخائر کے باعث یورپ کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات بڑھانا پڑ سکتی ہیں۔ سرد موسم یا ترسیلی رکاوٹوں سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...