پی ٹی اے نے بیگو لائیو اور لائیکی کی پاکستان میں رجسٹریشن کر دی

پی ٹی اے نے بیگو لائیو اور لائیکی  کی پاکستان میں رجسٹریشن کر دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے سے متعلق قواعد 2021ء کے تحت بیگو لائیو اور لائیکی پلیٹ فارمز کی پاکستان میں باضابطہ رجسٹریشن کر دی ۔

پی ٹی اے کے مطابق بیگو کے ساتھ تعاون کو مؤثر بنانے ، مواد کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے ، پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔اتھارٹی کے مطابق یہ رجسٹریشن پاکستان میں صارفین کے لیے محفوظ، ذمہ دارانہ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...