ہائیکورٹ :عمران خان کی بہنوں کی نظربندی میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان کے رخصت پر ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
نورین نیازی کی بیٹی سکینہ نیازی نے وکیل رانا مدثر عمر کے توسط سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے ، عدالت نے ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا تاہم جسٹس عبہر گل خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments