اسحاق ڈار ،سعودی وزیر خارجہ میں رابطہ،ایرانی سفیر کی ملاقات
سعودی ،پاکستانی رہنمائوں کا خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل مذاکرات پر زور پاکستان ایران کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم :اسحاق ڈار کی گفتگو
اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے سمیت عالمی منظرنامے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، دریں اثنا اسحاق ڈار سے ایران کے سفیرِ رضا امیری مقدم نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے ، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments