سالک حسین نے ڈی سی کی تبدیلی کو انا کامسئلہ بنالیا:مریم اورنگزیب

سالک حسین نے ڈی سی کی تبدیلی کو انا کامسئلہ بنالیا:مریم اورنگزیب

اصول کا تقاضا ہے ، ثبوت نہ ہونے کی صورت میں معافی مانگی جائے :سینئر صوبائی وزیر اڑھائی سال کے دوران محنت اور شفافیت کے ذریعے عوام کی خدمت کی مثال:سینئر وزیر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سالک حسین خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس پنجاب حکومت میں کرپشن سے متعلق الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں، ایسے میں انہیں بے بنیاد الزامات لگانے پر معافی مانگنی چاہیے ۔ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرافت، انصاف اور اصول کا تقاضا  ہے کہ ثبوت نہ ہونے کی صورت میں معافی مانگی جائے ، نہ کہ ایک ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں وزیر ہونے کی حیثیت سے سالک حسین کو بیان بازی کے بجائے معاشرے سے کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں یا وزارتیں چھوڑ دینی چاہئیں۔ اڑھائی سال کے دوران محنت اور شفافیت کے ذریعے عوام کی خدمت کی مثال قائم کرنے والی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن دنیا کے ہر معاشرے کا مسئلہ ہے ، تاہم پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ خود کرپشن کے خاتمے کی مہم کی قیادت کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...